فیصل آباد میں اب تک44لاکھ10ہزار957شہریوں اور62 ہزار331ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

منگل 30 نومبر 2021 13:10

فیصل آباد میں اب تک44لاکھ10ہزار957شہریوں اور62 ہزار331ہیلتھ ورکرز کوکورونا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) ضلع فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک44لاکھ10ہزار957شہریوں اور62ہزار331ہیلتھ ورکرز کوکوروناسے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 29 لاکھ89ہزار453شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور14لاکھ21 ہزار504کودوسری خوراک جبکہ38389ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور23942کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرفیصل آبادڈاکٹربلال احمدنے منگل کو اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی172568اوردوسری ڈوز کی115046 خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مردوں و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ دیہی عوام، شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی سہولت کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229رب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ،پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اوررورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469گ ب سمندری میں بھی ویکسی نیشن سنٹرزفنکشنل ہیں جہاں روزانہ 250 افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی افراد، شہری اورہیلتھ کیئر ورکرزیہاں سے بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔