ہائیکورٹ نے واسا کے 50 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا

منگل 30 نومبر 2021 13:32

ہائیکورٹ نے واسا کے 50 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے 50 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حسنات خان سمیت دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔واسا کے عارضی ملازمین سینٹری ورکر ز، سب انجینئر اورپمپ آپریٹر وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے مو قف اختیارکیا کہ عدالت اسی نوعیت کے درخواست گزار ملازمین کو پہلے بھی مستقل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار واسا میں عرصہ دراز سے ڈیلی ریجز پربھرتی ہوئے،حکومتی پالیسی کے مطابق دوسال مکمل کرنے والوں کو مستقل کر دیا گیا لیکن درخواست گزاروں کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا ۔درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کیلئے ایم ڈی واسا سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں ۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے نے مستقل کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔درخواست گزار وکیل نے موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کی عدالت درخواست گزاروں کو بھی مستقل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے 50 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔