شیخوپورہ،شدید دھند کے باعث ایم ٹو پر متعدد گاڑیوں میں تصادم،16افراد زخمی

منگل 30 نومبر 2021 13:35

شیخوپورہ،شدید دھند کے باعث ایم ٹو پر متعدد گاڑیوں میں تصادم،16افراد ..
فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) موٹروے ایم 2 پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے ایم 2پر کالاشاہ کاکو انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موٹر وے حکام کے مطابق حادثات موٹروے اورلاہورروڈ پر خان پور نہر اپرچناب کے قریب ہوئے، حادثات شدید دھند کے باعث پیش آئے، اطلاع ملنے پر فوری امدادی کارروائیاں کیں گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوئیں، ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں بھی لگ گئیں۔شدید زخمی مسافروں میں 7 افراد کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ، 8 افراد کو ٹی ایچ کیو مریدکے جبکہ 2 افراد کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔حکام نے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری طور پر موٹروے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔