پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے مثال ہے،شیری رحمن

جن کا جمہوریت اور آئین کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں آج وہ لوگ ملک و قوم پر مسلط ہیں، جمہوریت، عوام اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، بیان

منگل 30 نومبر 2021 14:20

پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے مثال ہے،جن کا جمہوریت اور آئین کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں آج وہ لوگ ملک و قوم پر مسلط ہیں، جمہوریت، عوام اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، بانیان پیپلز پارٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارکان کو خراج پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے جمہوریت پسندوں، پارٹی قیادت اور جیالوں کو پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 54سال کی جدوجہد کے پیچھے قیادت اور کارکنان کی لا تعداد قربانیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی 54 سالا جمہوری اور آئینی جدوجہد کا سفر قابل رشک اور بے مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس جمہوری آئینی جدوجہد کا سفر ابھی جاری ہے، جن کا جمہوریت اور آئین کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں آج وہ لوگ ملک و قوم پر مسلط ہیں،ان کے ہاتھوں روز پارلیمان کی بے توقیری اور آئین کی پامالی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکان نے اس دن کے لیے قربانیاں نہیں دی تھی،جمہوریت، عوام اور آئین پر پیپلز پارٹی کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی وفاق کی علامت ہے، اور رہے گی، پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی آواز اور نمائندگی کا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی