نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت 21دسمبر تک ملتوی

منگل 30 نومبر 2021 14:20

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے جج احتساب عدالت سے مکالمہ کیاکہ عدالت سے کچھ گذارش کرنا چاہتا ہوں، اگر اجازت دے۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ گزارش اپنے کونسل کے ذریعے کرے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نیب صرف کردار کشی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ جج اصغر علی نے کہاکہ آپ عدالت میں ایسی باتیں نہ کریں۔ احسن اقبال نے کہاکہ چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، وہ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں، یہ فضول نہیں بڑی جائز باتیں ہیں۔ بعد ازاں احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت 21دسمبر تک ملتوی کر دی