پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز ، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

منگل 30 نومبر 2021 15:37

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز ، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال ٹیم میں شامل کھلاڑی 9 دسمبر کو کراچی میں جمع ہوں گے، ایک دن کی آئسولیشن اور کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد ٹریننگ کریں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور آل رائونڈرر عماد وسیم کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ون ڈے سیریز میں کھلایا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :