جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے امریکہ کو2 کے مقابلے میں 18 گولز سے عبرتناک شکست دی

کپتان رانا وحید، ابوذر کی ہیٹ ٹرکس، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کی جانب سے میچ میں زیادہ گول سکور کرنیکا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 نومبر 2021 16:01

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے امریکہ کو2 کے مقابلے میں 18 گولز سے عبرتناک ..
بھونیشور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2021ء ) عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان نے امریکہ کو دو کے مقابلے میں اٹھارہ گول سے ہرا دیا۔ بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میں درجہ بندی میچز میں پاکستان نے امریکہ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو کے مقابلے میں 18 گول کے بڑے مارجن سے فتح پائی۔

(جاری ہے)

پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی ایک ٹیم کی جانب سے میچ میں زیادہ گول سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔

کپتان رانا عبدالوحید اور ابوذر نے ہیٹ ٹرکس سکور کیں۔ رانا عبدالوحید نے 4 ، ابوذر نے 3 اور رضوان علی نے 2 گولز سکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گول کیپرعبداللہ اشتیاق کو بھی انٹرنیشنل کیپ مل گئی، پاکستان اب 9 ویں سے 12 پوزیشن رینکنگ کے لئے اگلا میچ 2 دسمبر کو کھیلے گا۔