ہانیہ عامر کی نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز کیساتھ تصویریں وائرل

منگل 30 نومبر 2021 18:26

ہانیہ عامر کی نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز کیساتھ تصویریں وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لیجنڈری سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے، اداکار زاویار اعجاز کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ابھرتے اداکار زاویار اعجاز کی جانب انسٹا گرام پر ہانیہ عامر کے ہمراہ دو دلچسپ تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ فنکار خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔یہ تصویریں اِن فنکاروں کے آنے والے نئے پروجیکٹ کے سیٹ پر بنائی گئی ہیں۔زاویار اعجاز نے ہانیہ عامر کیساتھ شیئر کی گئی تصویروں پر اپنے آنیوالے پروجیکٹ ’سنگِ ماہ‘ کا نام بھی لکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :