ثانیہ مرزا کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس

یہاں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے، پاکستان میں ٹینس کا بہت ٹیلنٹ ہے، ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا، عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار

منگل 30 نومبر 2021 19:59

ثانیہ مرزا کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے منگل کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی، ثانیہ مرزا نے پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین اور پی آر او عبدالرئوف سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے، ٹینس کورٹ میںعالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی، ٹینس کورٹ میں جدید سہولیات موجود ہیں،یہاں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے، پاکستان میں ٹینس کا بہت ٹیلنٹ ہے، ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی موجود تھے۔