گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کھیت کا تیاراور ہموار ہونا بہت ضروری ہی: زرعی ماہرین
منگل 30 نومبر 2021 21:26
(جاری ہے)
کاشتکار یکم سے 10دسمبر تک 50سی55کلوگرام بیج فی ایکر استعمال کریں اور بیج کے اُگاؤ کی شرح85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔گندم کی مختلف بیماریوں میں کانگیاری ، کرنال بنٹ ،گندم کی بلاسٹ اور اکھیڑا وغیرہ زیا د ہ نقصان دہ ہیں جو کہ پیداوار میں نقصان کا باعث بنتی ہیںان بیماریوں سے بچائو کے لئے بیج کو بوائی سے پہلے تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب دوتا اڑھائی گرام فی کلو گرام بیج یا امیڈا کلوپرڈ +ٹیبو کونا زول بحساب 4 ملی لٹر فی کلو گرام بیج لگائیں۔
بہتر ہے کہ بیج کو زہر لگانے کے لئے گھومنے والا ڈرم استعمال کیا جائے اگر یہ میسر نہ ہو تو پلاسٹک کی ایک بوری میں وزن شدہ بیج اور سفارش کردہ زہر ڈال کر بوری کا منہ باندھ کر اوردونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ بیج کے ہردانے کو زہر لگ جائے خیال رہے کہ بوری کو تقریباً آدھا بھرا جائے ۔ جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔ یہ عمل2یا3 باردوہرانے سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی اور زمین کی نیچے کی نمی اوپر آجائے گی جو گندم کے اچھے اگائو کی ضامن ہوگی۔رائونی کے بعد وتر آنے پر زمین کو2یا 3 دن کے لئے کراہ یاسہاگہ چلا کر دبادیںاس سے ڈھیلے وغیرہ نہیں بنتے اسے رمبڑ کہتے ہیں رمبڑ کے بعددوہرا ہل چلا کرسہاگہ دیں اور 8 سے 10 دن تک زمین کو یونہی رہنے دیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیںاوربعد ازا ں بوائی کے لئے ہل چلا کر ان کو ختم کر دیں۔وتر کا طریقہ کاشت میںکپاس کی چھڑیاں اور مکئی کے ٹانڈے کاٹنے کے 15سی20 دن قبل کھیت کو پانی دیں تاکہ چھڑیاں کاٹتے وقت زمین وتر حالت میں ہو اور کم سے کم وقت میں تیار کرکے گندم کاشت کی جا سکے۔ چھڑیاں کاٹنے کے فوراً بعد 2 مرتبہ ہل اور ایک مرتبہ روٹاویٹرچلائیں ۔ اگر روٹاویٹر میسر نہ ہو تو بھاری سہاگہ دیں۔گندم کے خشک طریقہ کاشت میںسابقہ فصل کی برداشت کے بعد دو مرتبہ عام ہل اور ایک مرتبہ روٹاویٹر یا ڈسک ہیرو چلائیں۔ بوائی بذریعہ ڈرل کریں اور کھیت کو پانی لگا دیںخیال رہے کہ ڈرل کردہ بیج کی گہرائی ایک انچ سے زیادہ نہ ہو۔گپ چھٹ کا طریقہ میںپچھلی فصل کی برداشت کے بعد 2 مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں بعد ازاں کھیت کو پانی لگادیں اورپھر 4 سے 6 گھنٹے تک بھگوئے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
کاشتکارکماد کی بہتر پیداوارکے لیے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت
-
یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران اضافہ
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے اورحکومت سپورٹ کرنے کیلئے کانفرنس کاانعقاد
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز زکا ڈیلرزنفرنس کاانعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.