مونجی کی برداشت میں تاخیردانوں کے جھڑنے وٹوٹنے کا باعث بنتی ہے : ماہرین زراعت

منگل 30 نومبر 2021 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) مونجی کی برداشت میں تاخیردانوں کے جھڑنے وٹوٹنے کا باعث بنتی ہے جبکہ پرندوںچوہوںکیڑو ںپیسٹ کے حملہ سے بچا کے لئے کاشتکاروں کو مونجی کی برداشت کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ دھان کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کے لئے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اورپھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسلئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب 20فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتاہے اور اس کی کوالٹی متاثرہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مشکلپریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :