کاشتکار گندم کی کاشت کے لئے 10 دسمبر تک50 تا55 کلوگرام فی ایکڑ شرح بیج استعمال کریں ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

منگل 30 نومبر 2021 22:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار گندم کے لئے منظور شدہ اقسام دلکش21-،سبحانی21- ،ایم ایچ21- ،اکبر19 ،غازی19 ،بھکر سٹار،اناج2017 ،زنکول2016،گولڈ2016،جوہر2016 ،بورلاگ2016 ،اجالا2016 ،آس2011 ،ملت2011 اور فیصل آباد2008 کی کاشت دسمبر کے اوائل تک کرسکتے ہیں۔یاد رہے،ملت11 اور فیصل آباد8 اقسام کنگی سے متاثرہ ہیں لہذٰا ان کو کم سے کم رقبہ پر کاشت کریں۔

کاشتکار یکم سے 10دسمبر تک 50سی55کلوگرام بیج فی ایکر استعمال کریں اور بیج کے اُگاؤ کی شرح85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔گندم کی مختلف بیماریوں میں کانگیاری ، کرنال بنٹ ،گندم کی بلاسٹ اور اکھیڑا وغیرہ زیا د ہ نقصان دہ ہیں جو کہ پیداوار میں نقصان کا باعث بنتی ہیںان بیماریوں سے بچائو کے لئے بیج کو بوائی سے پہلے تھائیو فنیٹ میتھائل بحساب دوتا اڑھائی گرام فی کلو گرام بیج یا امیڈا کلوپرڈ +ٹیبو کونا زول بحساب 4 ملی لٹر فی کلو گرام بیج لگائیں۔

(جاری ہے)

بہتر ہے کہ بیج کو زہر لگانے کے لئے گھومنے والا ڈرم استعمال کیا جائے اگر یہ میسر نہ ہو تو پلاسٹک کی ایک بوری میں وزن شدہ بیج اور سفارش کردہ زہر ڈال کر بوری کا منہ باندھ کر اوردونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ بیج کے ہردانے کو زہر لگ جائے خیال رہے کہ بوری کو تقریباً آدھا بھرا جائے ۔گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کھیت کا تیاراور ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔

وریال کھیتوں میںدو یاتین دفعہ ہل چلائیںاورجہاں کہیں زمین کوہموار کرنا ضروری ہو کر اہ یالیزرلیولرسے زمین کو ہموار کریں۔رائونی سے پہلے کھیتوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں تاکہ کم پانی سے زیادہ رقبے پر رائونی ہوسکے۔ جب بوائی کا وقت نزدیک آئے تو سورج نکلنے سے پہلے ہل چلائیں اور سہاگہ دیں۔ یہ عمل2یا3 باردوہرانے سے جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں گی اور زمین کی نیچے کی نمی اوپر آجائے گی جو گندم کے اچھے اگائو کی ضامن ہوگی۔

رائونی کے بعد وتر آنے پر زمین کو2یا 3 دن کے لئے کراہ یاسہاگہ چلا کر دبادیںاس سے ڈھیلے وغیرہ نہیں بنتے اسے رمبڑ کہتے ہیں رمبڑ کے بعددوہرا ہل چلا کرسہاگہ دیں اور 8 سے 10 دن تک زمین کو یونہی رہنے دیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیںاوربعد ازا ں بوائی کے لئے ہل چلا کر ان کو ختم کر دیں۔وتر کا طریقہ کاشت میںکپاس کی چھڑیاں اور مکئی کے ٹانڈے کاٹنے کے 15سی20 دن قبل کھیت کو پانی دیں تاکہ چھڑیاں کاٹتے وقت زمین وتر حالت میں ہو اور کم سے کم وقت میں تیار کرکے گندم کاشت کی جا سکے۔

چھڑیاں کاٹنے کے فوراً بعد 2 مرتبہ ہل اور ایک مرتبہ روٹاویٹرچلائیں ۔ اگر روٹاویٹر میسر نہ ہو تو بھاری سہاگہ دیں۔گندم کے خشک طریقہ کاشت میںسابقہ فصل کی برداشت کے بعد دو مرتبہ عام ہل اور ایک مرتبہ روٹاویٹر یا ڈسک ہیرو چلائیں۔ بوائی بذریعہ ڈرل کریں اور کھیت کو پانی لگا دیںخیال رہے کہ ڈرل کردہ بیج کی گہرائی ایک انچ سے زیادہ نہ ہو۔گپ چھٹ کا طریقہ میںپچھلی فصل کی برداشت کے بعد 2 مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں بعد ازاں کھیت کو پانی لگادیں اورپھر 4 سے 6 گھنٹے تک بھگوئے ہوئے بیج کا چھٹہ دیں۔

متعلقہ عنوان :