پنجاب میں شہریوں کو بِلاضرورت باہر نکلنے اور اجتماعات میں جانے سے گریز کی ہدایت
شہری سماجی فاصلے، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن کے عمل کو ہرصورت یقینی بنائیں، کورونا پھیلاؤ کے خدشات کے باعث مختلف سیکٹرز کو خصوصی ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 30 نومبر 2021 18:57
(جاری ہے)
ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 443,104 ہوگئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 424,888 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5,196 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 4 شہری جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث راولپنڈی سے 2جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,020 ہو چکی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,732تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,372,267 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 45 جبکہ راولپنڈی سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.3 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 0.7 اور گوجرانولہ میں 0.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پرہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد آبادی کو ویکسن لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے 1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.