باغ، کاروبار سنت نبویؐ ہے ،دیانتداری سے کاروبار کرنے والے تاجر دنیا اور آخرت میں کامیاب ہیں، ڈپٹی کمشنر باغ

منگل 30 نومبر 2021 19:03

باغ۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 نومبر2021ء) :کاروبار سنت نبویؐ ہے دیانتداری سے کاروبار کرنے والے تاجر دنیا اور آخرت میں کامیاب  ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر باغ سردار صابر مغل، سابق صدر انجمن تاجران باغ حافظ طارق محمود، سردار طائر اکبر نے گذشتہ روز ضلعی ہیڈ کوراٹر باغ میں زمزمہ کیفے بٹ تکہ ھاوس کی افتتاحی منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ باغ کہ آفیسران، وکلا صحافیوں اور انجمن تاجران باغ کے زعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کیا، آخر میں میزبان تقریب راجہ شفاعت نے تمام مہمانان گرامی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر مقبوصہ کشمیر کی آزادی کہ لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔