یو ای ٹی لاہورکے زیر اہتمام ڈینگی سے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد

منگل 30 نومبر 2021 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ کیمیکل سیمینار ہال میں منعقدہ سیمینار میںکنوینرانسدادِڈینگی فورس یوای ٹی ڈاکٹر انورلطیف،سینئروارڈن ڈاکٹر محمد مشتاق اورڈاکٹر ریحانہ،ڈاکٹر شہاب سمیت طلبہ وطالبات دیگرشعبہ جات کے سربراہان بھی شریک تھے۔

سیمینار کا مقصد مختلف شعبوں کے طلباء،اساتذہ اور فیکلٹی ممبران کو ڈینگی بخار اور اس کی علامات کے بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔یو ای ٹی ہیلتھ کلینک کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے شرکاء کو ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں اور تمام جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

لان میں لگے پودوں اور گملوں میں پانی ٹھہرنے نا دیں۔ ڈینگی مچھر سے بچنے کے لیے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اورگھروں اور دفاتر میں کھڑکیوں کو بند رکھیں۔مزیدبرآں انہوں نے شرکاء کو ہدایات دیں کہ صحن اور چھت پر سونے والے حضرات مچھر دانی،مچھر مارنے والی کوائل،لیکوئیڈاورمچھر بھگاؤ لوشن کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے ہر فرد کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم پوری لگن ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈینگی جیسے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری دکھانا ہوگی