پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن پر تقریب کل ہوگی

منگل 30 نومبر 2021 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آ ف سپیشل ایجوکیشن اور چائلڈ ویلفیئر سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن پر بروز بدھ (کل ) صبح9:30پر ڈاکٹر پرویز حسن انوائرنمنٹل لاء سنٹر میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر ، سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید ، سیکریٹری سوشل ویلفئیر حسن اقبال و دیگر شرکت کریں گی