یونیورسٹی آف تربت کے دوفیکلٹی ممبران ترکی کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں وزٹنگ سائنسدان کے طورپرخدمات سرانجام دینے کے لئے منتخب

منگل 30 نومبر 2021 23:28

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) یونیورسٹی آف تربت کے دوفیکلٹی ممبران کو ترکی کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں وزٹنگ سائنسدان کے طورپرخدمات سرانجام دینے کے لئے منتخب کیاگیاہے،دونوں فیکلٹی ممبران ترکی میںاکیڈمک پیریڈ 2022-2023کے دوران تعلیمی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ(R&D) سرگرمیوںمیں حصہ لیں گے۔یونیورسٹی آف تربت کے فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹرنعیم اللہ اور شعبہ نیچرل اینڈبیسک سائنس کے چیئرمین ڈاکٹرروح اللہ Tokat Gaziosmanpasa یونیورسٹی ترکی کے میزبان سائنسدان پروفیسرڈاکٹرمصطفی طوزین کے ساتھ مل کردو الگ الگ مشترکہ تحقیقاتی پروجیکٹس پرکام کریں گے۔

ترکی کا تحقیقاتی ادارہ ترکش سائنٹیفک اینڈٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل(TUBITAK) وزٹنگ سائنٹسٹ فیلوشپ پروگرام 2021کے تحت ان مشترکہ تحقیقاتی پروجیکٹس کو سپانسرکرے گا۔

(جاری ہے)

Tokat Gaziosmanpasaیونیورسٹی ترکی میں بطوروزٹنگ سائنٹسٹ منتخب ہونے پرڈاکٹرنعیم اللہ اور ڈاکٹرروح اللہ کومبارکباددیتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر جان محمد نے اس کامیابی کو اپنے ادارے کے لئے ایک اعزازقراردیا۔

ان کا کہناتھاکہ اس طرح کے مشترکہ پروجیکٹس پاکستان اورترکی کے درمیان نیچرل اوربیسک سائنس،انجینئرنگ،ٹیکنالوجیکل سائنس،میڈیکل سائنس، ایگریکلچرل سائنس اورسوشل سائنسز اور ہیومینیٹیزکے شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میںمددگارثابت ہوں گے۔وائس چانسلرنے توقع ظاہرکی کہ اس طرح کے تحقیقاتی پروجیکٹس پر مشترکہ طورپرکام کرنے سے یونیورسٹی آف تربت اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھلیں گی

متعلقہ عنوان :