حلیم عادل شیخ کی قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو آمد

پی ٹی آئی رہنمائ سخاوت راجپوت کے ورثاء سے تعزیت و افسوس کا اظہار سخاوت راجپوت کا قتل لسانی نہیں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے سندھ پولیس سے قاتل بھی نہیں پکڑے جاتے ،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی

منگل 30 نومبر 2021 23:28

کراچی(آن لائن) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ایک روزہ دورے پر قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو پہنچے پی ٹی آئی رہنما حاجی نثار احمد آرائیں، ڈاکٹر مسرور احمد سیال، رحمت اللہ ابڑو، آغا مولا بخش پٹہان، رئیس ارسلان خان بروہی، امین اللہ موسیٰ خیل، عمران قریشی، پیر مرتضی شاہ جیلانی، گوہر خٹک، لالا اویس خان پٹھان، بابر چانڈیو، رانا وسیم راجپوت، ظفر اللہ راٹھوڑ، یوسف کھوہاڑو، رانا اعظم، بھگوان داس بھیل و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

مختلف مقامات پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ تین روز قبل شہید ہونے والے لالو رائنک میں پی ٹی آئی رہنمائ سخاوت راجپوت کے ورثاء سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا تین روز قبل سخاوت راجپوت کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے شہی سخاوت راجپوت کی قبر پر فاتحہ خوانی کی کرتے ہوئے شہید سخاوت راجپوت کو خراج تحسین پیش کیا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے جائیِ واردات کا دورہ کرتے ہوئے کہا جائیِ واردات پر گولیوں کے نشانات اور خون تاحال موجود تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد فنگر پرنٹس بھی نہیں لیے واقع کو بے نظیر کے کیس کی طرح خراب کیا جارہا ہے پولیس جان بوجھ کر یہاں سے ثبوت خراب کررہی ہے آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار بنے ہوئے ہیں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ قاتلوں کے سہولتکار ہیں جسٹس سے نوٹس فوری طور پر معاملے پر نوٹس لیں۔

حلیم عادل شیخ نے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سخاوت راجپوت ہمارے بہادر ساتھی تھے وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور بانیان میں سے تھے یہاں میں نے ہر فرد کو غمزدہ دیکھا پورے سندھ سے وفد یہاں پہنچا ہے ہم سخاوت راجپوت کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں عوام کے نمائندے کو سرعام شہید کیا گیا قاتل سرعام یہاں سے فرار ہوئے تھے قاتل کوئی خلائی مخلوق نہیں تھے اس معاملے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے یہ مکمل سیاسی معاملہ ہے ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہے سخاوت راجپوت کا قتل لسانی نہیں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے سندھ اس پولیس سے قاتل بھی نہیں پکڑے جاتے قمبر شہدادکوٹ جیسے علاقے میں سخاوت راجپوت پی ٹی آئی کی مضبوط آواز تھی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا مراد علی شاہ سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہے ہیں مراد علی شاہ سندھ کے الطاف حسین بننے کی کوشش کررہے ہیں لوگوں کو مرواکر لسانیت کا نام دیا جارہا ہے مراد علی شاہ نے سندھ کو تباہ کردیا ہے ہر بات کو مراد علی شاہ سندھ پر حملہ قرار دیتے ہیں مجیب الرحمان کے سات نقات سے زیادہ مراد علی شاہ کے نقات خطرناک ہیں اس قسم کی سوچ بے نظیر بھٹو یا ان کی جماعت کی نہیں تھی سندھ پولیس سندھ حکومت کے ہاتھ میں ہے مراد علی شاہ اس شہر میں آئے تھے یہاں ایک دہشتگردی کا واقعہ رونما ہوا وہ یہاں پر فاتحہ کرنے نہیں آئے مراد علی شاہ نے فہمیدہ سیال کے ورثائ سے بھی تعزیت نہیں کی پیپلزپارٹی میں انسانیت ختم ہوچکی ہے سندھ کے حالات کو مراد علی شاہ خراب کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں جو قاتل ہیں ان کو گرفتار کیا جائے ہمیں وہ قاتل چاہیے جو اس میں ملوث ہیں یہاں کوئی نفرت نہیں سندھ کے لوگ محب وطن ہیںسندھ صوفیوں کی سرزمین ہے مخصوص سازش کے تحت سندھ کارڈ کھیل کر پی پی سیاست کرنا چاہتی ہے زبانوں کی بنیاد پر نفرتیں پہیلائی جارہی ہیں میں وزیراعظم کا پیغام لیکر یہاں آیا ہوں کل ہمارے اراکین نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں ظلم و بربریت کی انتہا ہییہاں معصوم لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ انصاف ہاؤس لاڑکانہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی سے لاڑکانہ تک ہم سب دوست ساتھ آئے ہیں رانا سخاوت راجپوت کی تعزیت کے لیے پہنچے تھے سندھ کو سندھ حکومت کس آگ میں دہکیل رہی ہے پی پی سندھ پولیس کی سرپرستی میں گھناؤنے کام میں شامل ہے رانا سخاوت راجپوت کو کسی خلائی مخلوق نے قتل نہیں،5 اکتوبر کو لسانی بنیاد پر دو تھریشر مزدوروں کو قتل کیا گیا رینجرز پر حملے ہوتے ہیں کوٹ لالو میں ٹرین پر حملے ہوئے یہ ایک نئی لہر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارے پیری آئی جی آفس اور وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ چکے ہیں آئی جی سندھ اور وزیراعلیٰ ہمیں قاتل ڈھونڈ کر دیں رانا سخاوت کے کیس کے شواہد مٹا دیے گئے ہیں یہ وہی کیس کررہے ہیں جیسے بے نظیر بھٹو کے کیس میں ہوا رانا سخاوت کا قصور تھا وہ پی ٹی آئی کے تھے جس پر قتل کا الزام ہوتا ہے وہ فاتح پر نہیں آتا ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ فاتح پر نہیں آئے وزیراعلیٰ سندھ سخاوت راجپوت اور فہمیدہ سیال کی تعزیت پر نہیں آئے سندھ میں قتل و غاری کی ذمیداری وزیراعلیٰ سندھ کی ہے کمرے سے کوئی فنگر پرنٹ شواہد نہیں لیے سائین جی ایم سید کی تعلیمات دیکھ لیں سائین جی ایم سید نے کہا کہ سندھ میں رہنے والا سندھی ہے وزیراعلیٰ سندھ قاتل اعلیٰ بن چکے ہیں ہم قاتلوں کو فیس بک پوسٹ پر نہین ڈھونڈیں گے مراد علی شاہ سندھ کے الطاف حسین بننے کی کوشش کررہے ہیں،الطاف حسین نے مہاجر کارڈ کھیلا مراد شاہ سندھی کارڈ کھیل رہے ہیں مراد علی شاہ بلاول اور آصف زرداری کو سائیڈ لائین کررہے ہیں سندھ کارڈ اور لسانی کارڈ کھیل کر اپنے اقتدار کو طول دے رہے ہیں روٹیشن پالیسی پر افسران کے تبادلے ہوتے ہیں پورے ملک سے افسران تبدیل ہوتے ہیں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی پولیس بنائیں گے لاڑکانہ میں نمرتا کے بعد نوشین شاہ کی لاش نکلی وائیس چانسلر انیلہ عطا الرحمن میں کون سا جادو ہے وہ وی سی ابھی تک موجود ہے گھر والے اسے خودکشی نہیں مان رہے سندھ کی درسگاہیں مقتل گاہیں بن چکی ہیں بلدیاتی نظام کے ذریعے عام ورکر کا راستہ بند کردیا گیا ہے الیکشن جیتنے والے الگ لوگ ہونگے اور چیئرمین بننے والے وڈیرے کے بیٹے ہونگے نئے بلدیاتی ترمیم میں سندھ حکومت نے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی کی ہے پی پی میں سرداری اور زرداری نظام کا سسٹم چل رہا ہے سندھ بھر میں رینجرز کو اختیارات دیئے جائے تاکہ سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوسکی