مظفرگڑھ کوٹ ادو میں تھانیدار کی دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

متاثرہ خاتون کا ملزم اے ایس ائی سے راضی نامہ ،عدالت نے ملزم اے ایس ائی کو بری کردیا

منگل 30 نومبر 2021 23:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) کوٹ ادو میں تھانیدار کی دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا ،متاثرہ خاتون کا ملزم اے ایس ائی سے راضی نامہ ،عدالت نے ملزم اے ایس ائی کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں تھانیدار کی دوران تفتیش خاتون سے مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین ہو گیا ،متاثرہ خاتون کا ملزم اے ایس ائی سے راضی نامہ ،عدالت نے ملزم اے ایس ائی کو بری کردیا۔

اے ایس آئی نے تفتیش کے لیے مدعیہ خاتون کے گھر جا کر اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاتھا۔اے ایس آئی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اے ایس آئی کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اس میں ملزم کو عمر قید یا سیزائے موت کی سزا ہوسکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :