رحمت خان وردگ نے این اے 133 لاہور میں مبینہ ووٹ خریداری کی ویڈیو کو حکمراں جماعت کی سازش قرار دیدیا

منگل 30 نومبر 2021 23:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے این اے 133 لاہور میں مبینہ ووٹ خریداری کی ویڈیو کو حکمراں جماعت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن بنی ہے یہ حلقہ شروع سے ان کے پاس ہے اور تمام تر کوششوں کے پاوجود ان سے نشست نہیں چھینی جاسکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018ء الیکشن میں دھاندلی کے باوجود یہ نشست ن لیگ جیتی۔ اب چونکہ پی ٹی آئی اس الیکشن سے باہر ہوچکی تھی اور الیکشن رکوانے کے لئے ویڈیو بنوائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کو عبرت ناک سزا دی جائے۔