قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے آغاخان ایجنسی برائے حابیٹاٹ(آکاہ) کے وفد کی ملاقات

بدھ 1 دسمبر 2021 00:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ سے آغاخان ایجنسی برائے حابیٹاٹ(آکاہ)کی گلوبل ہیومن ریسورس منیجر بیت اوڈونل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں اداروں کے مابین گلگت بلتستان مین ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے پروگرامات،شارٹ کورسز،سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے سمیت خطے کی تعمیر وترقی کے حوالے سے دونوں اداروں کی جانب سے کردارا دا کرنے کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ ایسویٹ ڈین ڈاکٹر منظور علی بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :