۳فیصل آباد،لاہور ہائیکورٹ نے کمال آباد قبرستان کی دیکھ بھال کرنے والی فیصل ویلفیئر سوسائٹی کو بحال کردیا

منگل 30 نومبر 2021 23:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے کمال آباد قبرستان کی دیکھ بھال کرنے والی فیصل ویلفیئر سوسائٹی کو بحال کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں7دسمبر کو جواب بھی طلب کرلیا آن لائن کے مطابق فیصل ویلفیئر سوسائٹی کمال آباد قبرستان کی دیکھ بھال کررہی تھی جس کو ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی طورپر معطل کرکے کام کرنے سے روک دیا اور سابق اے سی سٹی فیصل آباد ایوب بخاری کی نگرانی میں ایک نئی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی جس کے فیصلہ کے خلا ف کمال آباد قبرستان کی فیصل ویلفیئر سوسائٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی گذشتہ روز اپیل کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسین جج نے ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے احکامات کو معطل کرتے ہوئے قبرستان کی پرانی ویلفیئر سوسائٹی کو بحال کرتے ہوئے فیصل آباد انتظامیہ سیسات دسمبر کو جواب طلب کرلیا