سعودی عرب کا ’ابشر‘ ایپ پر جلد ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان

آن لائن پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے مقامی اور غیرملکیوں کو ایک نئی سہولت دی جائے گی‘ جسے ’ابشر بالتمیز‘ کا نام دیا گیا ہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 11:24

سعودی عرب کا ’ابشر‘ ایپ پر جلد ایک نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان
ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) سعودی عرب نے مملکت میں کام کرنے والے کارکنوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی ۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ابشر کے ذریعے مقامی اور غیرملکیوں کے لیے ایک نئی سہولت دی جائے گی ، جس کے تحت ابشر پلیٹ فارم پر جلد ایک اور خصوصیت کا اضافہ کیا جائے گا جسے ’ابشر بالتمیز‘ کا نام دیا گیا ہے، ابشر بالتمیز سہولت کو پلیٹ فارم پر موجود دیگر سہولیات کا حصہ ہوگی ۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے ابشر ایپ پر دی جانے والی سہولیات کی نگرانی کی جاتی ہے ، اس پلیٹ فارم کے ذریعے آجر اور اجیر کے معاملات کو با آسانی آن لائن حل کرنے کے لیے مدد ملتی ہے تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے متعارف کرئے جانے والی سہولت ’ابشر بالتمیز‘ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ سہولت کیا ہوگی اور اس سے کیا فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ، وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے بھی تجدید کروائی جاسکتی ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 40 ریال اور تاخیر پر 100 ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا ، وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے جہاں تارکین کے اقاموں کے معاملات نمٹائے جاتے ہیں وہیں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت بھی دی گئی ہے ، ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 40 ریال ہے جب کہ تاخیر پر 100 ریال جرمانہ ہے۔

اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک شہری نے دریافت کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس تجدید کرانے کے لیے ’ابشر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے کارروائـی مکمل نہیں ہوتی بلکہ یہ میسج آتا ہے کہ ’ادا کی گئی فیس ناکافی ہے‘ جب کہ فیس ادا کی جا چکی ہے، اس صورت میں کیا کریں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 40 ریال ہے جب کہ تاخیر پر 100 ریال جرمانہ ہے اس حساب سے فیس اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد تجدید کی کمانڈ دی جائے۔