صرف سفری پابندیوں سے ’’اومی کرون‘‘ کا پھیلاؤ نہیں روکا جاسکتا
کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف عالمی سطح پر ردعمل پر سکون اور مربوط ہونا چاہیے‘عالمی ادارہ صحت
بدھ 1 دسمبر 2021 11:25
(جاری ہے)
کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد درجنوں ممالک نے سفری پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرحدوں کو بند کردیا۔
انڈیا کی بھارت بائیو ٹیک تحقیق کر رہا ہے کہ کیا اس کی ویکسین کوویکسین اومی کرون کے خلاف کام کر سکتی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دواساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او نے خبردار کیا تھا کہ ’موجودہ ویکسینز اومی کرون کے خلاف کم موثر ثابت ہوں گی۔ انڈیا کی بھارت بائیو ٹیک نے کہا ہے کہ وہ اومی کرون سمیت کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف اپنی ویکسین کوویکسین کے موثر ہونے کے حوالے سے تحقیق کر رہا ہے۔بھارت بائیو ٹیک کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ ’کوویکسین ووہان میں کورونا وائرس کی ابتدائی قسم کے خلاف تیار کی گئی تھی۔’اس نے دکھایا ہے کہ یہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم سمیت دیگر اقسام کے خلاف کام کر سکتا ہے۔ ہم نئی اقسام کے خلاف بھی تحقیق کر رہے ہیں۔موڈرنا کے سی ای او سٹیفن بنسل نے فنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی موجودہ ویکسینز جتنی ڈیلٹا ویریئنٹ کے لیے موثر تھیں اتنی وائرس کی نئی قسم کے خلاف نہیں ہوں گی۔عالمی سطح پر کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد انڈیا کی وزارت صحت نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کر دیں۔گذشتہ ہفتے انڈین وزارت صحت نے ریاستوں کی حکومتوں کو خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز کے لیے ٹیسٹ میں کمی وبا پر قابو پانے کے لیے انڈیا کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔انڈیا میں فی الحال اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم حکام کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ایسے شخص کے سیمپل پر تحقیق کر رہا ہے جو حال ہی جنوبی افریقہ سے واپس آئے ہیں۔ حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا وہ اومی کرون یا کورونا وائرس کی کسی اور قسم سے متاثر ہوئے۔ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ اومی کرون سے متعلق عالمی صورت حال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر چھوٹے بچوں کے سکول اب بدھ کے بجائے 15 دسمبر کو کھولے جائیں گے۔انڈیا میں اپریل اور مئی میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب کورونا کیسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.