فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری رہنما ظفر چوہدری

kashif aziz bhutta کاشف عزیز بھٹہ بدھ 1 دسمبر 2021 11:26

فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، کشمیری رہنما ظفر چوہدری
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم دسمبر2021ء) سویڈن میں فلسطینی سفارت خانے نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سٹاک ہوم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں سویڈن کی سابق وزیر خارجہ مورگن والستروم،سویڈن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد ،کشمیر کونسل سویڈن کے چئرمین ظفر چوہدری سمیت مختلف ممالک کے سفیروں سویڈش سیاستدانوں اور انسانی خقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمات کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد مدعو تھی۔

تقریب سے سویڈن میں فلسطینی سفیر محمد ربیع نے خطاب کیا اور خاضرین کو فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل کی جانب سے ہونے والے مظالم بارے تفصیلا بریف کیا،سویڈن کی سابق وزیر خارجہ نے تقریب سے آن لائن خطاب کیا اور سویڈن کے قردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے حوالے سے  سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے کہاکہ حکومت پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی حمائت جاری رکھے گی اور حکومت پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

اس موقع پر کشمیر کونسل سویڈن کے چئرمین ظفر چوہدری نے کہا ک فلسطینی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے بچہ بچہ آواز بلند کریگا، ظفر چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ایک جیسے خالات کا سامنہ ہے اور ہم کشمیر کونسل سویڈن کے پلیٹ فارم سے سویڈن اور دنیا بھر میں ان کے خقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔