Live Updates

تمام پابندیاں ختم‘ سعودیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی آج سے مملکت کا سفر کرسکتے ہیں

پاکستان سمیت 6 ممالک پر سعودی عرب کے براہ راست سفر سے روکنے کے لیےعائد کی گئی پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 1 دسمبر 2021 12:08

تمام پابندیاں ختم‘ سعودیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی آج سے مملکت کا ..
ریاض ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2021ء ) عمرہ اور نوکری کی غرض سے سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی آج سے سعودیہ جاسکتے ہیں ، پاکستان سمیت 6 ممالک پر سعودی عرب کے سفر سے روکنے کے لیےعائد کی گئی سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری آج یکم دسمبر سے براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے جن میں شامل 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کی ادائیگی کی بھی اجازت دی گئی ہے کیوں کہ چند روز قبل سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک پرعائد سفری پابندیاں ختم کردی تھیں ، سفری پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے ، جس کے ساتھ ہی پاکستانیوں سمیت انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت کے شہریوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا سفر کرنے سے پہلے ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی لازمی ہے جس کے بعد وہ اپنی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے بھی پابند ہوں گے جب کہ ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر 5 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ خیال رہے کہ خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں ، جس کے بعد پاکستانیوں کو براہ راست مملکت آمد کی اجازت مل گئی ہے اور اب پاکستان سے سعودی عرب کیلئے براہ راست مسافر پروازیں آپریٹ ہو ں گی ، سعودی حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے ہزاروں ایسے سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی ممکن ہو گئی ہے ، جو کئی ماہ قبل پاکستان آنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس جانے سے قاصر تھے ، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات