وزیراعظم سے میر عبد القدوس بزنجو کی ملاقات

بلوچستان کی ترقی اور سائل کے فوری حل سے متعلق امورپر گفتگو

بدھ 1 دسمبر 2021 15:04

وزیراعظم سے میر عبد القدوس بزنجو کی ملاقات
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ یکم دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اہم ملاقات کی جس میں بلوچستان کی ترقی اور سائل کے فوری حل سے متعلق امورپر گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مسائل کے فوری حل سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

وزیراعلی کی وزیراعظم سے موسم سرما میں صوبے کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کی درخواست کی گئی ۔وزیراعظم نے وزارت توانائی کو بلوچستان کو گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔ملاقات میں جنوبی بلوچستان پیکج پر عملدرآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پیکج پر تیز تر عملدرآمد کیلے فنڈز کے فوری اجراء سے اتفاق کیاگیا ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی،چمن شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت بھرپور معاونت کریگی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کا بھی جلد اعلان کیا جائیگا۔وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا گیا ۔