پاکستانی برآمدات میں ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،عبد الرزاق داؤد

بدھ 1 دسمبر 2021 15:25

پاکستانی برآمدات میں ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،عبد ..
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہاکہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جو گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :