سینیٹر شیری رحمان کا مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار

منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک کو منی بجٹ کی نہیں اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرورت ہے، شیری رحمان

بدھ 1 دسمبر 2021 15:27

سینیٹر شیری رحمان کا مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی، بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے،آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ملک کو بوکھ اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ایک سال کے اندر آٹا 10.26 فیصد، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود یہ منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر رہے، ملک کو منی بجٹ کی نہیں اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرورت ہے۔