پاکستانی نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں پیش پیش ہیں عمران احمد خان ابڑو

بدھ 1 دسمبر 2021 15:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) پاکستانی نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں پیش پیش ہیں یہ بات مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ بیرسٹرعمران احمد خان ابڑو نے یوتھ پلرس سوشل ویلفیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے ایک روزہ دی چینچ میکرس یوتھ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس کے موقع پرکریئر کاوٴنسلنگ، موٹیویشنل سیشن، سی ایس ایس گائیڈ لائین جیسے اہم مضامین پر بات کی گئی جبکہ کانفرنس میں کیپیسٹی بلڈنگ ایکٹوٹیز، گیمز، کوئز مقابلے کے علاوہ تقریری مقابلے بھی منعقد کروائے گئے جس میں اسکولز و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی کانفرنس میں بیرسٹرہالار منظور وسان، سید بچل شاھ جیلانی، سماجی کارکن زوار محرم ابڑو، ڈی ایس پی ملہیر پاتو، سماجی کارکن چیف پیٹرن یوتھ پلرس سید جمن شاھ، چیئرمین نیشنل پیس کمیٹی فار انٹرفیتھ اینڈ ہارمونی آفتاب احمد شیخ، ڈائریکٹر سندھ پبلک اسکول ارشاد ابڑو، سماجی کارکن الطاف ابڑو، کوآرڈینیٹر القائم اسکول زبیر ابڑو، انجینئر عرفان ابڑو، پبلک اسپیکر و ٹرینر صالق شیخ، سماجی کارکن عظیم میتلو،سماجی کارکن خالد میتلو، بلاول جمانی، رحمت شیخ، رؤف جمانی، فاؤنڈر مائکروسافٹ خیرپور سجاد شیخ، پرنسپل بحریہ فاؤنڈیشن خیرپور آغا فرمان سموں، شازیہ عباسی، مرزیہ بتول، ریحان حیدر ، سعدیہ مہراور سدرہ مہر کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی بیرسٹرعمران احمد خان ابڑو نے کہا کہ پاکستانی نو جوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انہیں اچھی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی فراہم کی جائے تو وہ اپنا لوہا منوا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا میدان ہمارے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں ہیں مستقبل میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کو سمبھالنی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور انہیں ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ بھی دی جائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل گیسٹ بیرسٹرہالار منظور وسان نے کہاکہ پاکستان میں ریسرچ کے مواقعے بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے نئی ایجا دات نہیں ہو رہی ہیں اگر پاکستان میں غیر ملکی تعلیمی ادارے اور ریسرچ انسٹیو ٹیشنز قائم ہوں تو ان سے پاکستانی یوتھ کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں اس موقع پر یوتھ پلرس کے چیئرمین وسیم ابڑو نے کہاکہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد آج کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا اوران کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سی ایس ایس کی طرف راغب ہوں اورمستقبل میں وہ آگے جا کر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں کانفرنس کے موقع پر یوتھ پلرس کے مینیجنگ ڈائریکٹر دانش شیخ نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیمی اداروں سے تعلیم مکمل کرنے کے با وجود بھی نوجوان پریشان رہتے ہیں کہ وہ کس شعبے میں جائیں کہاں جاب کریں اور کیسے انہیں جاب حاصل ہوگی انہوں نے کہاکہ ورکشاپ ،سیمینار اور کانفرنس کے ذریعے ان کو اپنی دلچسپی کے شعبے اپنانے میں بھر پور مدد ملتی ہے جس سے ان کے مسائل حل ہو تے ہیں اور وہ با عزت روز گار حاصل کر سکتے ہیں کانفرنس کے اختتام پر مہمانان میں اجرک ،شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے جبکہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور دیگر اسناد تقسیم کی گئیں۔