نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا ،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا

بدھ 1 دسمبر 2021 16:18

نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا ،کمیٹی نے ..
 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ یکم دسمبر2021ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ اٹھادیا گیا جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا راجہ خرم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا کمیٹی میں نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ اٹھا دیا گیا ۔

کمیٹی نے ڈیٹا ہیکنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا،آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا گیا ،اجلاس میں راولپنڈی میں بحرین پولیسمیں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہار کا چرچہ ہوا ،جعلی اشتہار کس نے کیسے دیا ،کمیٹی نے تفصیلات طلب کر لیں ۔وزارت داخلہ میں بھرتیوں پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا ،معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان نے چپڑاسیوں کی بھرتی کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے وزارت داخلہ میں ستائیس چپڑاسیوں، کی بھرتیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اراکین نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چپڑاسی جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہو گئے۔ اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے مقامی افراد کو ملازمتیں نہیں مل رہیں ۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ اسلام آباد،میں گڑتہ چھ ماہ کے دوران بننے والے ڈومیسائل کی تفصیلات پیش کی جائیں ۔ قادر پٹیل نے کہاکہ وزارت داخلہ اس کے پاس ہے، جسے کوئی چپڑاسی بھی نہیں رکھ رہا تھا۔

رکن پیپلز پارٹی نے کہاکہ مسئلہ آپ کے اپنے چپڑاسی کا ہے۔ قادر پٹیل نے کہاکہ بھلا چپڑاسی کا بھی کوئی میرٹ ہوتاہے ،بلوچستان سے نائب قاصد کی بھرتیوں،کا کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیا ۔ڈومیسائل اور ملازمتوں میں غیر شفافیت کے معاملے پر سب کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ حکام نے بریفنگ دی کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے میں ملوث ایک افسر کو گرفتار کیا گیا،معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے ،سزا کاقانون موجود ہے۔