اومی کرون والے ممالک کے مسافروں کی ملائشیا آمد پر پابندی

بدھ 1 دسمبر 2021 17:10

اومی کرون والے ممالک کے مسافروں کی ملائشیا آمد پر پابندی
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ملائشیا کی جانب سے کورونا وائرس کے نئے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے ہائی رسک والے ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، نائجیریا میں اومی کرون ویرینٹ کا کیس جنوبی افریقا سے آئے مسافر میں رپورٹ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جاپان میں اومی کرون ویرینٹ کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے، اس سے قبل جاپان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس گزشتہ روز رپورٹ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :