کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ

تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، غیر ملکی میڈیا

بدھ 1 دسمبر 2021 17:11

کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق امریکا پہنچنے کے تین سے پانچ روز بعد بھی ٹیسٹ لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی دوائی کی توثیق کردی ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔سی ای او موڈرنا کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکیسن شاید اومی کرون کیخلاف موثر نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :