Live Updates

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے ہے، وزیراعظم عمران خان

اسمگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، گندم ، یوریا، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 دسمبر 2021 17:27

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے ہے، وزیراعظم عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم دسمبر 2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے ہے، اسمگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، گندم ، یوریا، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اورغیرقانونی ہولڈنگ کی تحقیقات وسیع کی، ایف آئی اے کی بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔

جس سے مال کی چیکنگ اور نقل وحرکت کی ٹریکنگ ممکن ہوسکے گی، پیٹرول اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن میں کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

گندم ، یوریا، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے ہے،اسمگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں5 ماہ میں ٹیکس محصولات 37 فیصد بڑھیں۔ خیال رہے کہ نومبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی 35 فیصد اضافے سے 470 ارب روپے رہی، ایف بی آر کے مطابق گذشتہ ماہ مقررہ ہدف سے 62 ارب روپے زائد رہی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، نومبرمیں 35 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا ،گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کا ہدف 408 ارب روپے تھا لیکن وصولی 470 ارب روپے رہی۔

ایف بی آر کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ میں 23 کھرب 14ارب روپے ٹیکس جمع ہواجبکہ جولائی سے نومبر تک ٹیکس وصولی کا ہدف 20 کھرب 16ارب روپے تھا،اس طرح 5 ماہ میں ٹیکس وصولی میں37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات