ہٹیاں بالا ،کار بریک فیل ہونے سے حادثہ کا، شکار ،خاتون جاں بحق ،تین افراد زخمی

بدھ 1 دسمبر 2021 17:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ہٹیاں بالا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بنی حافظ روڈ پر مہران کار بریک فیل ہونے سے حادثہ کا، شکار ہو گئی ایک خاتون جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو،پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کے مطابق کار حادثہ میں دھنی بکالاں کے رہائشی محمدعابد سمیت تین افراد زخمی جبکہ ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے حادثہ کی وجہ بریک فیل بتائی جارہی ہے جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو اس کے گھر روانہ کردیا گیا ہے جہاں پر انکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔