پی آئی اے بورڈ کا 5 سال بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

قومی ایئرلائن کے پی آئی اے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ گروپ 5 تا ڈائریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 دسمبر 2021 17:46

پی آئی اے بورڈ کا 5 سال بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم دسمبر 2021ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے پورڈ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، پی آئی اے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ گروپ 5 تا ڈائریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری سنا دی ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سال بعد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے، قومی ایئرلائن کے پی آئی اے گروپ ایک تا 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ گروپ5 تا ڈائریکٹر سطح کے ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سال قبل 2016 میں اضافہ کیا گیا تھا۔مزید برآں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اپنے بیڑے میں 4نئے اور جدید طیاروں کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن نے بزنس پلان پر عمل در آمد کے سلسلے میں 4نئے طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فروری 2022 تک قومی ایئر لائن کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پاس اس وقت 11 ائیر بس، 12 بوئینگ777 اور 6 اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہیں۔ پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک کی سربراہی میں قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے اب تک 3 نئے طیارے بیڑے میں شامل کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے قومی ایئر لائن کے بیڑے میں جدید ایئربس 320طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ لیز پر حاصل کیے جائیں گے جن کی شمولیت کے بعد بیڑے میں کل ایئر بس طیاروں کی تعداد 18ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :