شادی سے پہلے کترینہ نے عالیہ بھٹ کو شکست دیدی

انسٹاگرام پر موجود کترینہ کیف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا

بدھ 1 دسمبر 2021 18:09

شادی سے پہلے کترینہ نے عالیہ بھٹ کو شکست دیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنی شادی سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کترینہ کیف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔کترینہ کیف کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 57.4 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ عالیہ بھٹ کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 57.1 ملین ہے۔رواں سال جنوری میں کترینہ کیف عالیہ سے کم مقبول تھیں جب ان کے انسٹاگرام پر 46 ملین فالوورز تھے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ اٴْس وقت دیکھا گیا جب اٴْن کی وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف کے انسٹاگرام کی جانب سے نظر دوڑائی جائے تو اٴْنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 479 کو فالو کیا ہے جبکہ اٴْنہوں نے اب تک 944 پوسٹس کی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پٴْر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :