اومی کرون، امریکہ کا سفری پابندیاں سخت کرنے پر غور،

بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی، واشنگٹن جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا

بدھ 1 دسمبر 2021 18:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) امریکہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اومی کرون کے باعث امریکہ کے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی۔ امریکہ جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکہ پہنچنے کے بعد تین سے پانچ روز میں دوبارہ ٹیسٹ ٓ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔بائیڈن انتظامیہ بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھنے کے امکانات پر سوچ رہی ہے۔ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔امریکہ نے فیصلہ مسافروں میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا ہے امریکی صدر جو بائیڈن کل کورونا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر امریکہ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر چکا ہے۔