مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دواور کشمیری نوجوان شہید

بدھ 1 دسمبر 2021 18:51

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے قصبہ یار میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایک سینئر پولیس عہدے دار نے علاقے میں نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔