وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے آبائی شہرکیلئے نوازشوں کی بارش

بدھ 1 دسمبر 2021 18:51

وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے آبائی شہرکیلئے نوازشوں کی بارش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی انتخابی حلقہ تونسہ شریف میں حکومتی نوازشوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ شریف میں بنائے گئے تین پبلک پارکس کی دیکھ بھال کے لئے الگ سے پی ایچ اے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے اتھارٹی کے قیام کی ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری طرف جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے نئی پی ایچ اے اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کردی ہے اور سفارش کی ہے کہ جنوبی پنجاب کے مذکورہ محکمہ کے سیکرٹری سے ہی کام کو چلایا جائے۔