میرظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بدھ 1 دسمبر 2021 19:06

میرظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) سابق وزیراعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی کل (جمعرات کو )عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے برسی کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی انکے آبائی گاوں روجھان جمالی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ آج دو دسمبر جمعرات کو منائی جائے گی برسی کے تمام انتظامات میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے سیاسی جانشین و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی کی نگرانی میں مکمل کیے گئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا آج جمعرات کو جعفرآباد میں تمام سرکاری دفاتر اور اسکولز بند رہیں گے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی دو دسمبر 2020 کو اسلام آباد راولپنڈی کے امراض قلب اسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے برسی کے موقع پر میر ظفر اللہ خان جمالی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا انکے صاحبزادے قریبی رشتہ دار اور چاہنے والے آج انکی مزار واقع مقبرہ سخی در محمد خان جمالی پہنچ کر چادر پوشی کرینگے۔