پاکستان مجھے اپنی جان سے زیادہ پیارا ہے،آمنہ الیاس

ملک کیلئے جان بھی حاضر ہے میں نے اسی ملک میں جنم لیا اور اسی ملک نے مجھے عزت شہرت دی،اداکارہ

بدھ 1 دسمبر 2021 19:59

پاکستان مجھے اپنی جان سے زیادہ پیارا ہے،آمنہ الیاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) فلم، ٹی وی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان مجھے اپنی جان سے زیادہ پیارا ہے، اس کیلئے جان بھی حاضر ہے میں نے اسی ملک میں جنم لیا اور اسی ملک نے مجھے عزت شہرت دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شوبز میں بھی میری شناخت اسی ملک کے حوالے سے ہے، بھارتی فلموں میں آفرز ملنے کے باوجود فی الحال کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری سے زیادہ اس وقت ملکی فلموں میں مصروف ہوں۔ فلم باجی کی شاندار کامیابی نے میرے فلمی کیریئر میں ایک نیا موڑ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :