Live Updates

وزیراعظم کا جنوبی بلوچستان پیکج کیلئے فنڈز کی فوری اجراء کے عزم

جنوبی بلوچستان طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کاجلد اعلان کیاجائے گا گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکیلئے وفاق بھرپور معاونت کریگی ،چمن کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کی تعمیر وفاق کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 1 دسمبر 2021 20:31

وزیراعظم کا جنوبی بلوچستان پیکج کیلئے فنڈز کی فوری اجراء کے عزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی بلوچستان پیکج کیلئے فنڈز کی فوری اجراء کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی بلوچستان طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کاجلد اعلان کیاجائے گا، گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکیلئے وفاق بھرپور معاونت کریگی ،چمن کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کی تعمیر وفاق کی اولین ترجیح ہے وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مسائل کے فوری حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے موسم سرما میں صوبے کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے وزارت توانائی کو بلوچستان کو گیس اور بجلی کی فراہمی کے لیئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ملاقات میں جنوبی بلوچستان پیکج اور اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں جنوبی بلوچستان پیکج کو تیز کرنے اور اس سلسلے میں فنڈز کی فوری اجراء کے عزم کابھی اظہار کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ چمن کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کی تعمیر سے بلوچستان کے عوام مستفید ہونگے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کاعزم ہے اس لئے گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے وفاقی حکومت بھرپور معاونت کریگی تاکہ ماضی کے استحصال اور احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوں ،ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات