وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 1 دسمبر 2021 21:21

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کے والد خضر حیات تارڑ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں بابر حیات تارڑ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔