وزیراعلیٰ زیرصدارت اہم اجلاس، نئے بلدیاتی ایکٹ پر اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کیساتھ مشاورت پر پیشرفت کا جائزہ

نیا بلدیاتی ایکٹ عرق ریزی اور مشاورت سے تیار کیا گیا ہے،عوام کو نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا‘عثمان بزدار

بدھ 1 دسمبر 2021 21:25

وزیراعلیٰ زیرصدارت اہم اجلاس، نئے بلدیاتی ایکٹ پر اتحادی جماعت مسلم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق)کے ساتھ مشاورت پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے مشاورت کے عمل میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسلم لیگ (ق)کے ساتھ مشاورت کے عمل میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ عرق ریزی اور مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔نیابلد یاتی نظام عوام کو نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، راجہ بشارت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
>