سابق وزیراعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی (کل) عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بدھ 1 دسمبر 2021 21:42

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سابق وزیراعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے برسی کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی انکے آبائی گاوں روجھان جمالی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ آج دو دسمبر جمعرات کو منائی جائے گی برسی کے تمام انتظامات میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے سیاسی جانشین و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی کی نگرانی میں مکمل کیے گئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی برسی پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا آج جمعرات کو جعفرآباد میں تمام سرکاری دفاتر اور اسکولز بند رہیں گے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی دو دسمبر 2020 ء کو اسلام آباد راولپنڈی کے امراض قلب اسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے برسی کے موقع پر میر ظفر اللہ خان جمالی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا انکے صاحبزادے قریبی رشتہ دار اور چاہنے والے آج انکی مزار واقع مقبرہ سخی در محمد خان جمالی پہنچ کر چادر پوشی کرینگے۔