قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا نادرا کا ڈیٹا ہیک کی خبروں کا نوٹس ، آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام طلب

کمیٹی کا بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہار پر بھی نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات جلد پیش کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ میں جعلی ڈومیسائل پر 27 چپڑاسیوں کے بھرتی کئے جانے پر کمیٹی ممبران نے ا شدید برہمی کا اظہار، اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملازمت میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کے لئے 4 رکنی ذیلی تشکیل

بدھ 1 دسمبر 2021 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نادرا کا ڈیٹا ہیک کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا ہے ،بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہار پر نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات جلدکمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ میں جعلی ڈومیسائل پر 27 چپڑاسیوں کے بھرتی کئے جانے پر کمیٹی ممبران نے ا شدید برہمی کا اظہار کیا اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملازمت میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کے لئے 4 رکنی ذیلی تشکیل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رکن قومی اسمبلی راجہ خرم شہزادنواز کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی فلاحی فنڈ کے 4 بلز کی منظوری دی گئی ہے اجلاس میں کمیٹی ارکان نے وزارت داخلہ میں بھرتیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا علی نواز کا کہنا تھا جعلی ڈومیسائل پر ستائیس چپڑاسیوں کو بھرتی کیا گیا اسلام آباد کے مقامی افراد کو نوکریاں نہیں مل رہیں گزشتہ چھ ماہ میں بننے والے ڈومیسائل کی تفصیلات پیش کی جائیں جبکہ اسلام آباد کے جعلی ڈومیسائل کی روک تھام اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملازمت میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کے لئے 4 رکنی ذیلی کمیٹی سردار طالب حسین کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے جس میں رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان بھی ممبر ہوں گے، اس معاملے پر پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل کا کہنا تھا وزارت داخلہ اس کے پاس ہے جسے کوئی چپڑاسی بھی نہیں رکھ رہا تھا مسئلہ آپ کے اپنے چپڑاسی کا ہے اسکے علاوہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور اگلے میٹنگ سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت بھی کی گء ہے کمیٹی اجلاس میں نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ اٹھا دیا گیا کمیٹی نے ڈیٹا ہیکنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں راولپنڈی میں بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشہتار کا چرچہ جعلی اشتہار کس نے کیسے دیا کمیٹی نے تفصیلات طلب کر لیں وزارت داخلہ میں بھرتیوں پر کمیٹی ممبران کا اظہار تشویش معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان کا چپڑاسیوں کی بھرتی کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ میں ستائیس چپڑاسیوں، کی بھرتیاں کی گئیں چپڑاسی جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہو گئے، ارکان کمیٹی کا خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے مقامی افراد کو ملازمتیں نہیں مل رہیں اسلام آباد،میں گڑتہ چھ ماہ کے دوران بننے والے ڈومیسائل کی تفصیلات پیش کی جائیں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل وزارت داخلہ اس کے پاس ہے، جسے کوئی چپڑاسی، بھی، نہیں رکھ رہا تھامسئلہ آپ کے اپنے چپڑاسی کا ہیبھلا چپڑاسی کا بھی کوئی میرٹ ہوتاہے ،بلوچستان سے نائب قاصد کی بھرتیوں،کا کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیا ڈومیسائل اور ملازمتوں میں غیر شفافیت کے معاملے پر سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جعلی ڈومیسائل کے معاملے میں ملوث ایک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے سردار طالب حسین کی قیادت میں اسلام آباد کے رہائشیوں کو ملازمت میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کے لئے تشکیل دی گئی4 رکنی ذیلی کمیٹی جلد اپنا اجلاس منعقد کر کے مزید تفصیلات مرتب کرے گی۔