یو ای ٹی صد سالہ تقریبات، ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد

فیسٹول میں مختلف یونیورسٹیز کی سوسائٹیز نے خاکے پیش کئے

بدھ 1 دسمبر 2021 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سو سال مکمل ہونے پر صد سالہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کی ڈرامیٹکس سوسائٹی نے پانچویں آل پاکستان ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز کی سوسائٹیز نے خاکے پیش کئے۔

(جاری ہے)

کنیئرڈکالج، یونیورسٹی کالج لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیموں نے مختلف اصلاحی خاکے پیش کرکے ناظرین کے دل موہ لئے۔

فیسٹیول کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر اور اسٹاف ایڈوائزر یو ای ٹی ڈرامیٹکس سوسائٹی ڈاکٹر انور لطیف نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔