ایل ڈی اے کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں’’ماسٹر پلان لاہور 2050ء ‘‘سیمینار

سیمینارمیںبین الاقوامی کنسلٹنٹس،پلانرز، انجینئرز، آرکیٹکٹس،سٹیک ہولڈرز ،سرکاری /غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں، یو ای ٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈین، چیئرمین، فیکلٹی، طلبہ اور عام شہریوں کی شرکت

بدھ 1 دسمبر 2021 22:35

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ’’ماسٹر پلان لاہور 2050ء‘‘کی تیاری کے سلسلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میںچوتھے سیمینار کا انعقادکیا گیا۔سیمینار میں بین الاقوامی کنسلٹنٹس، پلانرز، انجینئرز، لوکل گورنمنٹ کے افسران، آرکیٹکٹس،سٹیک ہولڈرز ،سرکاری /غیر سرکاری اداروں کے نمائندے،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈین، چیئرمین، فیکلٹی، طلبہ اور عام شہری شریک ہوئے۔

سیمینارکے شرکاء کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف میٹروپولیٹن پلانرسیدندیم اخترزیدی اوریوای ٹی کے ڈین آف آرٹیکچر اور پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر eرضوان حمید نے خوش آمدیدکہا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ایرک رائٹ اور کامل خان ممتاز نے ماسٹرپلان کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سیمینار میں شرکاء نے ماسٹر پلان2050ء کے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے بتایا کہ ماسٹر پلان2050ء کی تیاری کے لیے بین الاقوامی اور مقامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ماسٹرپلان کے تحت مکمل ریجنل پلاننگ اورسٹی پلاننگ کی جارہی ہے۔یہ ماسٹرپلان آئندہ تین دہائیوں کے لیے لاہورکی تعمیروترقی کا ایک خاکہ مہیاکرے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی کاروڈ میپ تیار کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھرپور طور پر مشاورت کی جا رہی ہے۔کامل خان ممتاز نے کہا کہ ماسٹرپلان میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں ماہرین کے علاوہ عام شہریوں کی رائے کوبھی اہمیت دی جارہی ہے۔

ماسٹرپلان کے لیے نہایت باریک بینی سے اعدادوشماراورحقائق جمع کیے گئے۔نیاماسٹرپلان شہرلاہورکی بقاکامعاملہ ہے۔پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود نے کہا کہ شہرلاہورکے ساتھ ہم سب کی امیدیں وابستہ ہیں۔یہ شہرقومی و عالمی سطح پرنہایت اہمیت کاحامل ہے۔اس کے روشن مستقبل کے لیے جامع پلاننگ بہت ضروری ہے۔ سیمینار میں انٹرنیشنل کنسلٹنٹ مسٹرایرک رائٹ، سعید چوہان، ڈائریکٹرزفیصل مسعودقریشی، شفقت نیاز کنگ، بشری خالد، شکیل انجم منہاس، محمد نفیس، نوید احمد بھٹی، محمد زبیر، محمد عمر، محمد عثمان طاہراور محمد ندیم،وائس چانسلر یوای ٹی کے نمائندوں پروفیسررضوان اورپروفیسرشاکرمحمود،ریویوکمیٹی ممبران، ڈپٹی کمشنر کے نمائندوں،سی ٹی او،سی سی پی اوکے نمائندوں، لوکل گورنمنٹ سے ڈاکٹر رائے امتیاز، ڈی ایچ اے، چیف ٹریفک آفیسراوردیگرمتعلقہ اداروں نے شرکت کی۔