کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر ’اومی کرون‘ کا سایہ پڑ گیا،مہمانوں کی تعداد کم کر دی گئی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تقریب پر کورونا وائرس کے نئے جنوبی افریقی ویریئنٹ اومی کرون کا سایہ پڑ گیا جس کی وجہ سے مہمانوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ جوڑی نے مہمانوں کی نئی فہرست مرتب کر لی ہے جس میں کترینہ کیف کے پرانے دوست سلمان خان کا نام بھی شامل ہے۔کرن جوہر، فرح خان، زویا اختر اور ہدایت کار ششانک کھیتان کا نام بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی شادی میںشرکت کرینگے۔